پی ٹی آئی رہنما فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع

0
119

لاہور کی ضلع کچہری نے پی ٹی آئی رہنما فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 روز کی توسیع کر دی۔

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ اشتہاری رہ چکی ہیں اور ان کے فالوورز لاکھوں میں ہیں، اس لیے مزید تفتیش کے لیے ریمانڈ درکار ہے۔

فلک جاوید کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ایف آئی آر جھوٹ پر مبنی ہے، نو دن کے ریمانڈ میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجا جائے۔

عدالت نے دلائل کے بعد جسمانی ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے 8 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا