بگرام ائیر بیس کسی صورت امریکا کے حوالے نہیں کریں گے، ذبیح اللہ مجاہد

0
134

کابل: افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے برطانوی ٹی وی چینل اسکائی نیوز کے ساتھ آن لائن انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ افغان اپنی سرزمین کسی بھی صورت کسی دوسرے ملک، بشمول امریکا، کے حوالے نہیں ہونے دیں گے اور بگرام ائیر بیس بھی واپس نہیں کیا جائے گا۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ کابل اور واشنگٹن کے درمیان سفارتی سطح پر بات چیت ہوئی ہے اور امریکا کے ساتھ سفارت خانوں کے دوبارہ کھلنے کے معاملے پر بات چیت جاری رہی ہے، تاہم بگرام ائیر بیس کے حوالے کے حوالے سے ان کا موقف غیر مشروط طور پر قطعی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ روس کے علاوہ کچھ ممالک نے غیر رسمی طور پر طالبان کے ساتھ رابطے رکھے یا انہیں تسلیم کرنے کے اشارے دیے، مگر باضابطہ طور پر ابھی تسلیم کا عمل مکمل نہیں ہوا۔ لڑکیوں کی تعلیم کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر ذبیح اللہ مجاہد نے محتاط انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ابھی کوئی وعدہ نہیں کیا جا سکتا۔

یاد رہے کہ 2021 میں غیر ملکی افواج کے انخلا کے دوران امریکا نے بگرام ائیر بیس افغان حکام کے حوالے کیا تھا، جبکہ سابق امریکی صدر ٹرمپ نے بعد ازاں بگرام ائیر بیس اور وہاں موجود اسلحہ واپس لینے کے امکانات اور سخت ردعمل کی دھمکیاں دی تھیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا