سپریم جوڈیشل کونسل نے ضابطۂ اخلاق میں ترامیم اور 74 شکایات پر فیصلے جاری کر دیے

0
363

اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کے ضابطۂ اخلاق میں ترامیم کثرتِ رائے سے منظور کر لیں۔

ترمیم شدہ ضابطۂ اخلاق کو سرکاری گزٹ میں شائع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ ضابطہ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر بھی جاری کیا جائے گا اور تمام اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو ارسال کیا جائے گا۔

کونسل کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ اس وقت زیرِ غور شکایات کی تعداد 87 ہے۔ اکتوبر 2024 سے اب تک 155 شکایات نمٹائی جا چکی ہیں۔

حالیہ اجلاس میں 65 شکایات کو داخل دفتر کر دیا گیا۔ ایک شکایت پر کارروائی موخر ہوئی اور ایک پر مزید کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کے دوسرے مرحلے میں سات اضافی شکایات کا جائزہ لیا گیا۔ ان میں سے پانچ داخل دفتر ہوئیں جبکہ دو پر مزید کارروائی منظور کی گئی۔

جسٹس سرفراز ڈوگر نے بعض شکایات کی سماعت سے خود کو الگ کیا۔ ان کی جگہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کو شامل کیا گیا۔

مجموعی طور پر اجلاس کے دونوں مراحل میں 74 شکایات پر غور کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا