وفاق نے تحفظات دور کرنیکی یقین دہانی کرائی ہے، شازیہ مری

0
398

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے سندھ کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، ہم ملک میں مزید مسائل پیدا نہیں کرنا چاہتے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پولیو وائرس ہمارے بچوں کا سب سے بڑا دشمن ہے، سندھ میں پولیو کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، بدقسمتی سے آج بھی پاکستان میں پولیو کے نئے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسان مضبوط ہوگا تو پاکستان کی معیشت بھی مستحکم ہوگی، زراعت ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے، صدر آصف علی زرداری ہمیشہ اس شعبے کی مضبوطی پر زور دیتے ہیں۔

ترجمان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ پی ایس ڈی پی پر مل کر کام کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن اگر بند کمروں میں منصوبہ بندی ہوگی تو ناانصافی ہوگی۔

شازیہ مری نے کہا کہ وفاقی حکومت کی یقین دہانی کے بعد امید ہے کہ سندھ کے جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں مزید سیاسی یا معاشی بحران پیدا ہو۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا