وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر اعتراض عائد کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس نے مؤقف اپنایا ہے کہ اس معاملے پر پہلے ہی فیصلہ دیا جا چکا ہے، لہٰذا نئی درخواست دائر کرنے کی قانونی وجہ واضح نہیں کی گئی۔
کیس کو اعتراضات کے ساتھ مقرر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر پیر کے روز اس پر سماعت کریں گے۔
درخواست وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے ان کے وکیل علی بخاری کے ذریعے جمع کرائی گئی تھی۔





