کولمبو: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہو گیا۔ دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا گیا۔
میچ کے بے نتیجہ ختم ہونے کے بعد جنوبی افریقہ سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
کولمبو میں ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستانی ویمنز ٹیم نے 25 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے منیبہ علی نے 22، عمیمہ سہیل 3، سدرہ امین 9، نتالیا پرویز 10 اور کپتان فاطمہ ثنا 2 رنز بنا کر پویلین لوٹیں۔ عالیہ ریاض 28 اور سدرہ نواز 6 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھیں۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے لیا ہاہوہو نے 2 جبکہ جیسز کرر، امیلا کرر اور ایڈن کارسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔






