بالی ووڈ اداکارہ صبا آزاد خطرناک انفیکشن کا شکار، اسپتال منتقل

0
509

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ صبا آزاد کی طبیعت اچانک خراب ہونے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے، جہاں وہ ایک انفیکشن کے باعث زیرِ علاج ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو نامی انفیکشن لاحق ہوا، جس کے بعد طبیعت بگڑنے پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ صبا آزاد نے سوشل میڈیا کے ذریعے بھی اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے اسپتال سے اپنی تصویر شیئر کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ اس مشکل وقت میں اداکار رتیک روشن ان کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں اور ان کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ بیماری کے باعث صرف دو ہفتوں میں ان کا تقریباً چار کلو وزن کم ہو چکا ہے۔

صبا آزاد کے مطابق وہ عموماً گھر کا کھانا کھاتی ہیں اور باہر کا پانی پینے سے گریز کرتی ہیں، تاہم اس کے باوجود اس انفیکشن کا شکار ہونا ان کے لیے حیران کن ہے۔

انہوں نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ پھلوں اور سبزیوں کو اچھی طرح دھو کر استعمال کریں تاکہ اس طرح کے انفیکشن سے بچا جا سکے۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی حالت اب بہتر ہو رہی ہے، تاہم وہ تاحال طبی نگرانی میں ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا