پاکستان میں نفرت اور دہشتگردی کی کوئی جگہ نہیں، شہباز شریف

0
667

اسلام آباد میں دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں نفرت اور دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کو ملک میں مکمل آزادی حاصل ہے اور پاکستان کی ترقی میں ان کا کردار قابلِ فخر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دیوالی امن، خوشی اور رواداری کا پیغام دیتی ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں میں اقلیتوں کی نمائندگی موجود ہے اور قیامِ پاکستان سے اب تک ہر شعبے میں اقلیتی برادری نے اہم خدمات انجام دی ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تعلیم اور صحت کے میدان میں بھی اقلیتوں کی نمایاں خدمات ہیں۔ قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی نمائندے موجود ہیں جبکہ قومی اقلیتی کمیشن کو مزید فعال کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے خصوصی اسکالرشپس حکومت کی ترجیح ہیں اور یوتھ پروگرام کے تحت بھی اقلیتوں کو مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ بجٹ میں اقلیتوں کے لیے خصوصی فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم نے زور دیا کہ پاکستان امن، ہم آہنگی، برداشت اور اُجالوں کی سرزمین ہے اور قوم دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ آخر میں انہوں نے ہندو برادری کے ہمراہ دیوالی کا کیک بھی کاٹا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا