سپریم کورٹ ،ما ہ رنگ بلوچ حراست کیس میں آئینی ینچ کی شنوائی پر وکیل کا اعتراض منظور

0
641

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما ڈاکٹر مہرنگ بلوچ کی حراست کیس کو باقاعدہ بینچ کے سپرد کرتے ہوئے کیس کی سماعت روک دی اور اسے باقاعدہ بنچ کو بجھوادیا ۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے بلوچ کی نظربندی کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ آئینی بینچ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔وکیل نے کہا، ‘اس معاملے کی سماعت باقاعدہ بنچ میں ہونی چاہیے، کیونکہ ہم نے آئین کی تشریح نہیں مانگی ہے۔ اس کے بعد آئینی بنچ نے اس معاملے کو باقاعدہ بنچ کے سامنے شیڈولنگ کے لئے ریگولر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا۔

ڈاکٹر مہرنگ بلوچ اور بی وائی سی کے دیگر ارکان کو 22 مارچ کو کوئٹہ سول ہسپتال پر “حملہ” کرنے اور “لوگوں کو تشدد پر اکسانے” کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔مہرنگ کو امن عامہ کو برقرار رکھنے کے سیکشن 3 کے تحت حراست میں لیا گیا تھا – ایک قانون جو امن عامہ کے لئے خطرہ پیدا کرنے کے شبہ میں افراد کی گرفتاری اور حراست کی اجازت دیتا ہے – ابتدائی مدت 30 دن کے لئے حراست میں لیا گیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا