مسافر بس کو ہولناک حادثہ، 30 افراد زندہ جل گئے

0
332

یمن کے جنوبی صوبے ابین کی العرقوب شاہراہ پر ایک خوفناک تصادم میں مسافر بس اور فوکسی برانڈ کی گاڑی آپس میں ٹکرا گئیں۔ تصادم کے فوراً بعد مسافر بس میں آگ بھڑک اُٹھی، اور یہ آگ اتنی تیزی سے پھیل گئی کہ بس دیکھتے ہی دیکھتے مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی۔

حادثے کے نتیجے میں 42 مسافروں میں سے صرف 5 افراد کی جان بچ سکی، جبکہ 7 مسافر ایک اسٹاپ پہلے اُتر چکے تھے۔ باقی مسافر آگ کی لپیٹ میں آ کر اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔ یہ بس سعودی عرب کے شہر جدہ سے یمن جا رہی تھی۔

حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا، اور ٹریفک پولیس نے اس حوالے سے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ حادثے کی تحقیقات کی جا سکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا