ملک بھر میں دھند کا راج، موٹر ویز متعدد مقامات سے بند

0
396

ملک کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہونے پر موٹر ویز کو متعدد مقامات سے بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند کر دی گئی ہے، جبکہ ایم تھری فیض پور سے درخانہ تک ٹریفک کے لیے بند ہے۔ اسی طرح موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے ملتان، ایم فائیو ملتان سے ظاہر پیر تک اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون بھی دھند کے باعث بند کر دی گئی ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ دھند کے دوران لین کی خلاف ورزی سنگین حادثات کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے ڈرائیورز لین ڈسپلن کی سختی سے پابندی کریں۔ سفر کرنے والے شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، کیونکہ دھند میں محفوظ سفری اوقات صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہوتے ہیں۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس کا لازمی استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور آگے چلنے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں۔

موٹروے پولیس نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے اجتناب کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی رہنمائی یا مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا