مقدمات آرمی چیف کی مرضی کے بغیر بن ہی نہیں سکتے: رانا ثناء اللہ

0
413

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ایک ملاقات کے دوران سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید سے کہا تھا کہ رانا بہت موٹا ہو گیا ہے، اسے دوبارہ اسمارٹ بناؤ۔

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دورِ حکومت میں تمام معاملات فیض حمید، جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مرضی سے ہی چل رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا ممکن ہی نہیں کہ کوئی حاضر سروس افسر آرمی چیف کی مرضی کے بغیر کسی کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنائے اور اگلے دن اس کا کورٹ مارشل نہ ہو جائے۔

رانا ثناء اللہ کے مطابق ایک بریفنگ کے دوران ان کی جنرل (ر) باجوہ اور فیض حمید سے بات ہوئی، جس میں جنرل باجوہ نے کہا کہ رانا بہت موٹے ہو گئے ہو، جیل میں بہت اسمارٹ تھے، فیض رانا صاحب کو دوبارہ اسمارٹ بناؤ۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ اس موقع پر انہوں نے جنرل (ر) باجوہ سے کہا کہ مجھ پر مقدمہ آپ نے ہی بنوایا، اللہ اسی دنیا میں اس کا حساب کرے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا