پشاور سے سابق رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)میں شمولیت کا اعلان کردیا۔نور عالم خان نے پشاور میں تقریب میں جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر صوبائی امیر مولانا عطا الرحمان کا کہنا تھاکہ نور عالم خان اور دیگر کو جے یوآئی میں خوش آمدید کہتے ہیں اورآنے والا دور جے یو آئی کا ہے۔نور عالم خان کا کہنا تھاکہ مولانا فضل الرحمان جو کہتیہیں وہ سچ ثابت ہوتا ہے، ہمیشہ پاکستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے آواز اٹھائی۔خیال رہے کہ نور عالم خان 2018 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر پشاور سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، بعدازاں وہ منحرف ہوگئے تھے اور نشست سے مستعفی نہیں ہوئے۔نور عالم خان پارلیمنٹ کی پبلک اکانٹس کمیٹی کے چیئرمین بھی رہے ہیں۔






