امریکا میں مندر کی دیواروں پر خالصتان تحریک کے حق لکھ دیے گئے

0
260

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مندر کی دیواروں پر مودی مخالف اور خالصتان تحریک کے حق میں نعرے لکھ دیے گئے، حکومت مخالف نعروں پر بھارت چراغ پا ہوگیا، امریکی حکام سے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا کہنا ہے کہ انتہاپسندوں اور علیحدگی پسندوں کو کہیں جگہ نہیں ملنی چاہیے۔امریکی شہر نیوارک (Newark) کے مندر پر بھارتی حکومت مخالف نعرے لکھنے کا واقعہ جمعرات کی رات پیش آیا۔ مندر کے باہر لگے بورڈ پر خالصتان بھی لکھا گیا۔واقعے پر بھارتی حکام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے امریکا سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔یہ واقعہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکا کے محکمہ انصاف نے ایک بھارتی شہری کے خلاف فردِ جرم عائد کی ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے امریکی سرزمین پر خالصتان تحریک سے وابستہ ایک رہنما کو قتل کرانے کی سازش کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا