اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نیکہا ہیکہ ب فارم کے اجرا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ایک وضاحتی بیان میں ترجمان نادرا کا کہنا تھا کہ ب فارم کے اجرا کی پالیسی میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی زیرغور نہیں ہے۔ترجمان کا کہنا ہیکہ پیدائش کے اندراج اور ب فارم بنوانے کے لیے بچوں کی عمر کی مختلف حدود مقرر ہیں، بچوں کی عمر کی مختلف حدودکو ڈیڈلائن سے تشبیہ دینا درست نہیں۔ترجمان نادرا کے مطابق بعض حلقوں کے سوشل میڈیا پر اس سے متعلق بیانات حقائق کے منافی ہیں، ذمہ دار شہری ہونیکا تقاضہ ہیکہ ایسی بے بنیاد خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔






