ایبٹ آباد: شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آتشزدگی، چھت گرنے سے ماں اور 8 بچے جاں بحق

0
276

ایبٹ آباد کے گاں ترھیڑی میں شارٹ سرکٹ سے گھر میں لگنے والی آگ کے باعث چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق گاں ترھیڑی میں آگ سے کچے مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد دب گئے۔ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ گھر میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی، مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گھر کے ملبے سے تمام لاشیں نکالیں۔ریسکیو حکام کے مطابق ملبے سے نکالی جانے والی لاشیں ماں اور 8 بچوں کی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا