آستانہ (نیوز ڈیسک) پاکستان اور بیلاروس نے مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اگلا اجلاس جلد سے جلد منعقد کرنے اور اس کی پیروی کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا جس سے دوطرفہ اقتصادی روابط کو تقویت ملے گی۔وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آستانہ میں سیکا کے چھٹے سربراہی اجلاس کے موقع پر بیلاروس کے صدرالیگزینڈر لوکاشینکو سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماں نے جاری دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا
باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔صدر لوکاشینکو نے کہا کہ بیلاروس ماحولیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے پاکستان میں غیرمعمولی تباہی مچائی اور بیلاروس متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔وزیراعظم نے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تعاون کے تمام ممکنہ شعبوں میں روابط کو وسعت دے کر دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔دونوں رہنماں نے پاکستان بیلاروس مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اگلا اجلاس جلد سے جلد منعقد کرنے اور اس کی پیروی کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا
جس سے دوطرفہ اقتصادی روابط کو تقویت ملے گی۔علاقائی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دونوں رہنماں نے امن، استحکام اور تعاون کو فروغ دینے کی باہمی خواہش کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنما ؤں نے اس سے قبل 15 ستمبر 2022 کو سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی تھی۔ ایک ماہ میں دو بار قیادت کی سطح پر بات چیت مختلف شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو بڑھانے کے لیے دونوں اطراف کی گہری خواہش کی عکاسی کرتی ہے