Wednesday, December 18, 2024
Google search engine

مقبول خبریں

کامیڈین سردار کمال نماز جنازہ کے بعد فیصل آباد میں سپرد خاک

پاکستان کے نامور اداکار سردار کمال کی نماز جنازہ مدنی مسجد بٹالہ کالونی فيصل آباد میں ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں اور پرستاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سردار کمال کو ان کی رہائش گاہ کے قریب قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔
اداکار سردار کمال نے اپنے سوگواروں میں بیوہ، 2 بیٹوں اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔

سردار کمال نے افضال احمد، قوی خان، سہیل احمد، عمر شریف، امان اللہ سمیت اپنے وقت کے نامور اسٹیج اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔
اداکار کے شوبز کیریئر میں چوڑیاں، دیساں دا راجہ سمیت متعدد فلمیں قابل ذکر ہیں، انہوں نے ’ڈرامے آلے‘ سمیت متعدد بھارتی پنجابی فلموں میں بھی کام کیا۔