Friday, November 15, 2024
Google search engine

مقبول خبریں

چین کی کوششیں رنگ لے آئیں، فلسطینی ایک ہوگئے

چین کی ثالثی میں فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصالحتی مذاکرات کامیاب ہوگئے، فتح اور حماس سمیت دیگر دھڑوں نے باہمی اختلافات ختم کرکے ایک دوسرے سے تعاون کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔  چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے معاہدے کی باضابطہ تصدیق کر دی۔ بیجنگ سے خبر ایجنسی کے مطابق مصالحتی اجلاس میں فلسطین بھر سے 14 دھڑوں نے شرکت کی۔

معاہدے کے تحت فلسطینی علاقوں میں عارضی قومی مصالحتی حکومت قائم کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

عارضی قومی مصالحتی حکومت جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ کا انتظام سنبھالے گی، اجلاس میں شریک تمام فلسطینی دھڑوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی، اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا اور امدادی کارروائیوں سمیت تعمیر نو پر اتفاق کیا گیا۔

معاہدے کی تفصیلات میں نئی عبوری ​​حکومت کی تشکیل کےلیے ٹائم فریم کا تعین نہیں کیا گیا۔ چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے اس امید کا اظہار کیا کہ فلسطینی دھڑے اندرونی مفاہمت کی بنیاد پر جلد از جلد فلسطین کی آزادی حاصل کر لیں گے۔

دوسری جانب اسرائیل نے فلسطینی دھڑوں کےدرمیان معاہدے کو مسترد کر دیا۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس کو کچل دیا جائے گا