چینی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف

0
198

وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان زراعت کے شعبے میں چین کی کامیابی سے استفادہ چاہتا ہے،ملک میں چینی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہتے ہیں،میرے حالیہ دورہ کے دوران بزنس ٹو بزنس معاہدے انتہائی خوش آئند امر ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین ژھانگ بن کی قیادت میں چینی کمپنی ہینگینگ ٹریڈ کمپنی کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین، وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک اور متعلقہ اعلی سرکاری افسران نے شرکت کی۔

چینی وفد کی جانب سے وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہینگینگ ٹریڈ کمپنی پاکستان میں زراعت، لائیو اسٹاک، ادویات اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہے، ہینگینگ ٹریڈ کمپنی 50 ملین ڈالر کی لاگت سے گوادر میں جدید سہولیات سے آراستہ ذبیحہ خانہ (سلاٹر ہاس) تعمیر کر رہی ہے، سلاٹر ہاس کی تکمیل سے پاکستان کے لائیو اسٹاک کے شعبے سے چین کو 30 ملین امریکی ڈالرز (آٹھ ارب 34 کروڑ روپے) تک سالانہ کی برآمدات ہوں گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سلاٹر ہاس میں مقامی لوگوں کیلئے ایک ہزار کے قریب نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے، ہینگینگ ٹریڈ کمپنی فارماسیوٹیکل مصنوعات کو گوادر فری زون میں پراسیس کر کے چین کو برآمد کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہتے ہیں، میرے حالیہ دورہ چین کے دوران پاکستان اور چین کی کمپنیوں کے درمیان بڑے پیمانے پر بزنس ٹو بزنس معاہدے طے پائے جو کہ انتہائی خوش آئند امر ہے، پاکستان زراعت کے شعبے میں چین کی کامیابی سے استفادہ چاہتا ہے۔

وزیراعظم نے گوادر پورٹ اتھارٹی کو چینی کمپنیوں کو ہر ممکن سہولیات دینے کی ہدایت کی، وزیراعظم نے گوادر فری زون میں یوٹیلیٹیز کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا 18 جنوری کو اجلاس ہوا تھا جس میں گوادر زون میں سلاٹر ہاس قائم کرنے کی منظوری دی گئی تھی جس میں گدھے ذبح کرکے ان کا گوشت چین بھیجا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا