اسلام آباد میراتھن میں 5 مختلف کیٹیگریز میں ملکی اور غیر ملکی رنرز نے بھرپور شرکت کی۔
میراتھن میں فل میراتھن، ہاف میراتھن، 10 کلومیٹر، 5 کلومیٹر اور بچوں کی میراتھن شامل تھیں، جبکہ ایونٹ کا آغاز ایف نائن پارک سے ہوا۔
میراتھن جناح ایونیو اور ڈی چوک سے گزرتی ہوئی دوبارہ ایف نائن پارک میں اختتام پذیر ہوئی۔ ایونٹ میں غیر ملکی رنرز نے بھی بھرپور حصہ لیا، جبکہ دنیا کے 30 ممالک سے تعلق رکھنے والے رنرز میراتھن کا حصہ بنے۔
ملکی و غیر ملکی رنرز کی شرکت سے اسلام آباد میراتھن کو عالمی حیثیت حاصل ہوئی۔ میراتھن کے فاتح رنرز میں کیش انعامات تقسیم کیے گئے، جبکہ کامیاب رنرز کو میڈلز سے بھی نوازا گیا۔





