نیویارک میں یہودیوں کے ‘قتل’ کی سازش ، پاکستانی شخص پر فرد جرم عائد

0
224

امریکی اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ 20 سالہ نوجوان کو کینیڈا سے نیویارک جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔ مشتبہ شخص نے خفیہ پولیس اہلکاروں کو بتایا کہ وہ داعش کے نام پر بڑے پیمانے پر فائرنگ کرکے زیادہ سے زیادہ یہودیوں کو ہلاک کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔امریکہ میں وفاقی حکام نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ ایک پاکستانی شخص کو رواں ہفتے کینیڈا میں گرفتار کیا گیا ہے اور اس پر الزام ہے کہ اس نے 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے ایک سال مکمل ہونے پر بروکلین کے ایک یہودی مرکز میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کی منصوبہ بندی کی تھی۔

شاہ زیب جدون کو کینیڈا سے گرفتار کیا گیا ہے

حملہ آور نے خفیہ ایجنٹوں کے ساتھ بروکلین میں چاباد مرکز پر حملہ کرنے کے اپنے منصوبوں کے بارے میں بتایا تھا، جہاں حسیدی فرقے کا صدر دفتر ہے۔امریکی اٹارنی جنرل میریک گارلینڈ نے کہا کہ محمد شاہ زیب خان نے کینیڈا سے نیو یارک سٹی جانے کی کوشش کی تھی جس کا مقصد داعش کے نام پر زیادہ سے زیادہ یہودیوں کو قتل کرنا تھا۔20 سالہ نوجوان جسے شاہ زیب جدون کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کو بدھ کے روز گرفتار کیا گیا تھا اور اس پر دہشت گرد گروپ کو مادی مدد اور وسائل فراہم کرنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، جس کا نام دولت اسلامیہ عراق اور الشام ہے۔
گارلینڈ نے ایک بیان میں کہا، “اس ملک کی تمام برادریوں کی طرح یہودی برادریوں کو بھی اس بات سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے کہ انہیں نفرت پر مبنی دہشت گرد انہ حملے کا نشانہ بنایا جائے گا۔

دہشت گرد گروپ کو مادی مدد کا الزام عائد کیا گیا

یہ واضح نہیں ہے کہ جدون کا کوئی وکیل ہے یا نہیں، انہیں کینیڈا میں کہاں رکھا گیا تھا، یا انہیں الزامات کا سامنا کرنے کے لیے امریکہ کب لایا جا سکتا ہے امریکہ میں وفاقی حکام نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ ایک پاکستانی شخص کو رواں ہفتے کینیڈا میں گرفتار کیا گیا ہے اور اس پر الزام ہے کہ اس نے 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے ایک سال مکمل ہونے پر بروکلین کے ایک یہودی مرکز میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کی منصوبہ بندی کی تھی۔
حملہ آور نے خفیہ ایجنٹوں کے ساتھ بروکلین میں چاباد مرکز پر حملہ کرنے کے اپنے منصوبوں کے بارے میں بتایا تھا، جہاں حسیدی فرقے کا صدر دفتر ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا