پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر کی ٹی ٹوئنٹی میں 350 وکٹیں مکمل ہو گئیں۔
محمد عامر 350 ٹی ٹوئنٹی وکٹ لینے والے تیسرے پاکستانی بولر ہیں، قومی فاسٹ بولر نے آج کیریبئن پریمیئر لیگ کے دوران یہ سنگ میل عبور کیا۔
انہوں نے انٹیگا اینڈ باربادوا کی جانب سے گیانا کے خلاف 2 وکٹیں لیکر اپنی 350 وکٹیں مکمل کیں
اس سے قبل پاکستان کے وہاب ریاض نے 413 اور سہیل تنویر نے 389 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔






