ون ڈے کرکٹ رینکنگ: شبمن گل پہلے، بابر اعظم دوسرے نمبر پر

0
117

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔

ون ڈے بیٹرز میں بھارت کے شبمن گل کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ پاکستان کے بابر اعظم دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئے اور پاکستان کے محمد رضوان پانچ درجے تنزلی کے بعد 27 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج پہلے نمبر پر ہیں، جن کی رینکنگ میں دو درجے بہتری آئی ہے۔ سری لنکا کے مہیش تھیکشانا دوسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے، فاسٹ بولر شاہین آفریدی دو درجے تنزلی کے بعد 16 ویں نمبر پر ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز 17 درجے ترقی کے بعد 19 ویں نمبر پر پہنچے ہیں۔

ون ڈے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی پہلے نمبر پر ہیں، تاہم پاکستان کا کوئی آل راؤنڈر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا