حیدرآباد: میٹنگ ریلوے اسٹیشن پر مال بردار ٹرین حادثے کے بعد ریلوے کا اپ ٹریک تاحال بحال نہیں ہو سکا۔
ریلوے حکام کے مطابق 13 بوگیوں میں سے 10 کو ٹریک سے ہٹا دیا گیا ہے، جبکہ باقی 3 بوگیوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔ اپ ٹریک کی مکمل بحالی میں مزید چار سے پانچ گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی ڈویژن محمود رحمان لاکھو بھی موقع پر موجود ہیں۔
دوسری جانب ڈاؤن ٹریک سے ٹرینوں کی آمدورفت بحال کر دی گئی ہے، تاہم اپ ٹریک گزشتہ 24 گھنٹوں سے بند ہے۔





