آوارہ کتوں کے کاٹنے سےشہریوں اور بچوں کا زخمی ہونا ناقابل برداشت ہے: مریم نواز

0
201

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں اور بچوں کا زخمی ہونا ناقابل برداشت ہے، متعلقہ ادارے اس معاملے پر فوری توجہ دیں۔

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت تین گھنٹے طویل ویڈیو لنک اجلاس میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز نے ہدایت کی کہ الیکٹرو بس منصوبے کے لیے ہر اسٹاپ پر بس اسٹینڈ قائم کیا جائے جبکہ ڈپٹی کمشنرز فلڈ سروے کی مانیٹرنگ کریں اور شفاف ڈیٹا کو یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری سکولوں کے سامنے سڑکوں پر زیبرا کراسنگ لازمی بنائی جائے اور سکولوں کے قریب رفتار کم کرنے کے بورڈز نصب کیے جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں پانچ ہزار سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹس کی دیکھ بھال اور مرمت یقینی بنانے کا حکم دیا اور کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو ہسپتالوں کے اچانک دورے کرنے کی ہدایت کی۔ اس کے ساتھ ساتھ صوبے بھر میں روٹی کے سرکاری نرخ پر عملدرآمد بھی یقینی بنانے پر زور دیا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں صفائی کے لیے درکار ورکرز کی بھرتی کی منظوری بھی دی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا