گزشتہ معرکے کا اسکور 0-6 تھا، دوبارہ کوشش مہنگی پڑے گی،خواجہ آصف

0
178

اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے بھارت کی اعلیٰ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات پر سخت ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار، ان شاءاللہ، بھارت اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا۔

خواجہ آصف نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان میں کہا کہ بھارتی فوجی و سیاسی قیادت کے بیانات اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنے کی ناکام کوشش ہیں۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ گزشتہ تصادم میں بھارت کو فیصلہ کن شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کا اسکور 0-6 رہا، اور اگر دوبارہ کوشش ہوئی تو نتیجہ پہلے سے بھی زیادہ بھاری ہوگا۔

وزیر دفاع نے کہا: ’’پاکستان اللہ کے نام پر بنی ریاست ہے، ہمارے محافظ اللہ کے سپاہی ہیں۔ اس دفعہ بھارت ان شاءاللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا، اللہ اکبر۔‘‘

اس سے قبل پاک فوج کے ترجمان نے بھی بھارتی سکیورٹی ادارों کے بیانات کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ غیرذمہ دارانہ بیانات جارحیت کے لیے بہانے تلاش کرنے کی کوشش ہیں اور ایسے بیانات جنوبی ایشیا میں امن کے لیے سنگین خدشات پیدا کر سکتے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع نے بھی بھارتی دھمکیوں کو محض ’’گیدڑ بھبھکیاں‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج اپنے ملک کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا