بھارت نے دوبارہ کوئی حرکت کی تو پہلے سے زیادہ رسوا ہوگا، خواجہ آصف

0
98

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے دوبارہ کوئی دشمنانہ حرکت کی تو وہ پہلے سے کہیں زیادہ رسوا ہوگا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پچھلا ایڈونچر بھارت کے لیے بین الاقوامی سطح پر ذلت کا سبب بنا اور اگر وہ دوبارہ اشتعال انگیزی کرے گا تو اس کا جواب پہلے کی طرح فیصلہ کن ہوگا۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ جو ردِ عمل دیا گیا وہ منطقی اور موثر تھا اور مستقبل میں بھی اسی حکمتِ عملی پر عمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی اور انتخابی نوعیت کے معاملات کے باعث بھارت کی اندرونِ خانہ ضرورتیں جنم لے رہی ہیں مگر پاکستان اپنے دفاع کے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

خواجہ آصف نے فلسطینی صورتحال پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے مسلمانوں کی قربانیاں رنگ لاتی دکھائی دے رہی ہیں اور حتمی صورتِ حال جلد سامنے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کی ایک آزاد ریاست کا قیام ضروری ہے اور عالمی برادری کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطینی حقوق کی حمایت کرے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا