یوٹیوبر عادل راجہ جھوٹا ثابت، 50 ہزار پاؤنڈ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

0
150

لندن:لندن ہائیکورٹ میں بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر نے یوٹیوبر عادل راجہ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔ عدالت کے مطابق عادل راجہ کو ہرجانے اور عدالتی اخراجات کی مد میں 13 کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے۔

جج لندن ہائیکورٹ نے کہا کہ عادل راجہ نے بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کو بدنام کیا اور ان پر جھوٹے الزامات لگائے۔ عادل راجہ کو راشد نصیر کو 50 ہزار پاؤنڈ ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔

عدالت نے مزید حکم دیا کہ عادل راجہ عدالتی اخراجات کے تقریباً 3 لاکھ پاؤنڈ بھی ادا کریں اور اپنے تمام میڈیا پلیٹ فارمز پر راشد نصیر کے کیس جیتنے کی خبر شائع کریں۔

جج رچرڈ سپئیرمین نے تسلیم کیا کہ عادل راجہ کے میڈیا آئٹمز سے راشد نصیر کی شہرت کو نقصان پہنچا اور عادل راجہ اپنے الزامات کو ثابت کرنے میں ناکام رہے۔

یاد رہے کہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد نصیر نے 9 میڈیا آئٹمز کو ہتک آمیز قرار دے کر لندن ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا