غزہ معاہدہ مکمل امن کی جانب پہلا قدم ہے، حماس رہنما خالد الحیا

0
196

غزہ: حماس کے سینیئر رہنما اور چیف مذاکرات کار خالد الحیا نے غزہ امن معاہدے پر دستخط کے بعد پہلی بار میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ یہ جنگ اب ختم ہو چکی ہے اور معاہدے کا پہلا مرحلہ مکمل امن کی جانب لے جائے گا۔

خالد الحیا کے مطابق، ثالث ممالک اور امریکا نے حماس کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سیز فائر معاہدے پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے میں نہ صرف جنگ بندی بلکہ قیدیوں کے بڑے پیمانے پر تبادلے پر بھی اتفاق ہو چکا ہے۔

حماس رہنما نے غزہ کے عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دو سال کی بھیانک جنگ میں عوام نے جس ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا، وہ تاریخ میں یاد رکھی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مشکل ترین حالات میں بھی سر نہیں جھکایا، بڑی قربانیاں دیں مگر اپنی سرزمین کا دفاع جاری رکھا۔

خالد الحیا نے بتایا کہ اسرائیلی جیلوں میں عمر قید کاٹنے والے تقریباً 1700 فلسطینی قیدی رہا کیے جائیں گے، جب کہ تمام خواتین اور بچوں کو بھی آزادی ملے گی۔

اگرچہ حماس نے جنگ کے اختتام کا اعلان کر دیا ہے، تاہم اسرائیلی حکام تاحال محتاط مؤقف اختیار کیے ہوئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا