شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیئے گئے

0
358

مصر کے شہر شرم الشیخ میں بین الاقوامی سربراہی اجلاس کا آغاز ہو گیا ہے، جہاں غزہ امن معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، ترک صدر رجب طیب اردوان اور قطر کے امیر نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔

اجلاس سے خطاب میں ٹرمپ نے قطر، ترکی اور مصر کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی کوششوں کو سراہا۔

ٹرمپ نے مصری صدر کا بھی شکریہ ادا کیا اور انہیں “شاندار انسان” اور “عظیم جنرل” قرار دیا۔

امریکی صدر نے کہا کہ یہ ایک تاریخی دن ہے، امن معاہدہ بڑی کامیابی ہے اور غزہ میں امن قائم کرنے میں تمام ممالک کا تعاون قابل تعریف ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا