پرائیویٹ حج سکیم، بکنگ میں 4 دن باقی

0
248

اسلام آباد: پرائیویٹ حج سکیم کے تحت بکنگ میں اب صرف 4 دن باقی ہیں۔

سیکٹر کے مطابق 44 ہزار عازمین کی بکنگ مکمل ہو چکی ہے جبکہ 16 ہزار نشستیں ابھی دستیاب ہیں۔

سعودی وزارت حج کے احکامات کے مطابق بکنگ کی مدت میں اضافہ ممکن نہیں، تاہم وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ آپریٹرز کو بکنگ میں تیزی کے لیے تحریری ہدایت بھی دی ہے۔

گزشتہ 25 روز میں پرائیویٹ حج آپریٹرز نے تقریباً 23 ہزار عازمین کی بکنگ مکمل کی، اور گزشتہ برس رہ جانے والے 21 ہزار 654 عازمین کو اگلے سال حج پر بھیجا جائے گا۔

پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ کا آغاز 19 ستمبر سے کیا گیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا