اسلام آباد: وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی سعودی عرب کے وزیرِ صحت فہد بن عبدالرحمن الجلاجل سے ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک نے فارماسیوٹیکل شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں صحت کے شعبے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی تعلقات مضبوط ہیں اور دونوں ممالک کی عوام کے دل ایک دوسرے کے لیے دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے صحت کے شعبے میں تجربات کے تبادلے اور سعودی سرمایہ کاری کے وسیع امکانات پر زور دیا۔
سعودی وزیرِ صحت نے پاکستانی ہیلتھ سیکٹر میں جاری خدمات کو سراہا اور دونوں وزرائے صحت نے فارماسیوٹیکل شعبے میں مشترکہ اقدامات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔






