بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث ہے: پاکستان

0
230

نیویارک: پاکستان کے نگران مستقل مندوب عثمان جاوید نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔

عثمان جاوید نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام 7 دہائیوں سے حق خودارادیت سے محروم ہیں اور 5 اگست 2019 کے بعد بھارتی مظالم میں شدت آگئی ہے، جس میں قیادت کی قید، شہریوں پر تشدد، خواتین کی بے حرمتی اور بچوں کو نشانہ بنایا جانا شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کی رپورٹس بھی بھارتی مظالم کی تصدیق کرتی ہیں اور بھارت کو جوابدہ نہ ٹھہرانا عالمی سطح پر سوالیہ نشان ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا