عوام نے ٹی ایل پی، پی ٹی آئی کی احتجاجی کال مسترد کر دی، عطاء تارڑ

0
258

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت افغان پناہ گزینوں کی واپسی کے اہم اجلاس میں عدم شرکت کرکے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی۔

انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں تمام صوبوں اور اداروں کی نمائندگی موجود تھی، صرف وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا شریک نہیں ہوئے، البتہ ان کی نمائندگی مزمل اسلم نے کی۔ تارڑ کے مطابق صوبے کے امن و امان کے حوالے سے وزیراعلیٰ کی موجودگی ضروری تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں افغان پناہ گزینوں کی واپسی پر اہم فیصلے کیے گئے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیراعلیٰ بات چیت سے معاملات حل کرنے پر یقین نہیں رکھتے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم نے ہر فورم پر فلسطین اور غزہ کے لیے آواز اٹھائی ہے اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ ان کے بقول حکومتی اقدامات سے سبز پاسپورٹ کا وقار بڑھا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ عوام نے تحریک انصاف اور تحریک لبیک کی احتجاجی کال کو مسترد کر دیا اور ملک بھر میں معمول کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا