ترک سفیر کا کھیلوں میں پاک ترکی تعاون بڑھانے کا اعلان

0
242

اسلام آباد: پاکستان میں ترکی کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو نے پاکستان بلائنڈ سپورٹس فیڈریشن کو ابسا ایشیا پیسیفک گول بال چیمپئن شپ 2025 کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی ہے۔

ترک سفیر نے کہا کہ کھیل اقوام کے درمیان دوستی، تعاون اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی باہمی تعاون اور مہارت کے تبادلے کے ذریعے پاکستان کے ساتھ کھیلوں کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے اشتراک سے اتحاد، شمولیت اور امن کے فروغ میں مدد ملتی ہے۔

پاکستان بلائنڈ سپورٹس فیڈریشن کے صدر محمد وقاص وڑائچ جلد ہی ترکی کا دورہ کریں گے، جہاں نابینا کھلاڑیوں کے کھیلوں کی ترقی اور فروغ کے لیے مزید تعاون کے امکانات پر بات چیت کی جائے گی۔

ترک سفیر نے امید ظاہر کی کہ پاکستان مستقبل میں بھی بین الاقوامی سطح کے کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی جاری رکھے گا، جس سے پاکستانی کھلاڑیوں کو عالمی میدان میں اپنی صلاحیتیں منوانے کا بہترین موقع ملے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا