راولپنڈی پولیس زبردستی گھر میں داخل،خواتین پر تشدد، بچی کو تھانے لے گئے

0
328

راولپنڈی: تھانہ صادق آباد پولیس کے سب انسپکٹر نوشیروان اور اہلکاروں پر الزام ہے کہ انہوں نے محلہ کھوکھر آباد، چھتری چوک میں ایک گھر پر عدالتی حکم کے باوجود زبردستی کارروائی کرتے ہوئے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق پولیس اہلکاروں نے گھر میں داخل ہو کر خواتین اور بچوں پر تشدد کیا اور 10 سالہ معصوم بچی کو زبردستی تھانے لے گئے۔

متاثرہ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس عدالت کا واضح اسٹے آرڈر موجود تھا، اس کے باوجود پولیس نے زبردستی گھر میں داخل ہو کر غیر قانونی کارروائی کی۔

واقعے کے بعد اہلِ علاقہ میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے، اور شہریوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے فوری نوٹس لینے، واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی اور 10 سالہ بچی کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا