ابوجا : نائیجیریا کی شمالی ریاست نائیجر میں آئل ٹینکر حادثے کے نتیجے میں دھماکا ہوا، جس کے باعث 35 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق فیڈرل روڈ سیفٹی کور نے بتایا کہ آئل ٹینکر سڑک پر پھسل کر الٹ گیا اور اس سے پیٹرول گر کر آگ لگ گئی۔ سیکٹر کمانڈر عائیشاتو سعدو کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
افریقہ کے گنجان آباد ملک نائیجیریا میں اس طرح کے حادثات معمول ہیں کیونکہ پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل اکثر ٹینکروں کے ذریعے کی جاتی ہے، جبکہ سڑکوں کا ناقص انفرااسٹرکچر انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بنتا ہے۔






