کروڑوں برسوں سے دفن ڈائنا سور کا انڈہ دریافت

0
307

ارجنٹینا میں سائنسدانوں نے کروڑوں برسوں سے دفن ایک ڈائنا سور کا انڈہ دریافت کیا ہے جو حیران کن طور پر بالکل محفوظ حالت میں ہے۔ یہ انڈہ میں ملا اور دیکھنے میں کسی شتر مرغ کے انڈے جیسا لگتا ہے، جس کی بنیاد پر سائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہ کسی چھوٹے گوشت خور ڈائنا سور کا انڈہ ہو سکتا ہے۔

ارجنٹینا میوزیم آف نیچرل سائنسز کے گونزالو میونوز کے مطابق یہ انڈہ مکمل ہے اور اس میں ممکنہ طور پر مواد بھی موجود ہے، جو اس دریافت کو بہت اہم بناتا ہے کیونکہ اس علاقے میں پہلے بھی ڈائنا سور کے انڈے ملے ہیں مگر مکمل محفوظ انڈہ پہلی بار ملا ہے۔

انڈے اور دیگر اشیاء کو اب میوزیم میں تحقیق کے لیے بھیجا جائے گا، اور اسکین کے ذریعے معلوم کیا جائے گا کہ انڈے کے اندر واقعی کچھ موجود ہے یا نہیں۔ اگر اس میں ڈائنا سور کے آثار ملے تو یہ جنوبی امریکی تاریخ میں ایک اہم پیشرفت ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا