روہت اور کوہلی کی شاندار بیٹنگ، بھارت نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

0
120

سڈنی میں کھیلے گئے آخری ایک روزہ میچ میں بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی، جس میں سابق کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کی شاندار بلے بازی نے کلیدی کردار ادا کیا۔ آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کے لیے 237 رنز کا ہدف دیا، جس کے جواب میں شبمن گل بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے، تاہم روہت شرما اور ویرات کوہلی کی شراکت داری نے ٹیم کو فتح دلوائی۔

روہت شرما نے 33 اوورز میں ایڈم زیمپا کی آخری گیند پر اپنی 33 ویں ون ڈے سنچری مکمل کی، جو ان کی بین الاقوامی کیریئر کی 50 ویں سنچری بھی ہے۔ اس سنچری کے ساتھ ہی وہ آسٹریلیا میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے غیرملکی کھلاڑی بھی بن گئے۔ روہت شرما نے سیریز کے پہلے میچ میں صرف 8 رنز بنائے تھے، مگر دوسرے میچ میں 73 رنز بنا کر شاندار واپسی کی۔

ویرات کوہلی نے بھی ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے آؤٹ ہوئے بغیر 74 رنز کی اننگز کھیل کر فارم دوبارہ حاصل کی۔ اگرچہ آسٹریلیا نے سیریز میں دو ایک روزہ میچ جیت کر پہلے ہی سیریز اپنے نام کرلی تھی، بھارت نے آخری میچ جیت کر خود کو کلین سوئپ سے بچا لیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا