تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو غزہ میں فوری اور شدید حملے کرنے کا حکم دے دیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی کے جواب میں کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آج جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی فوجیوں پر حملہ ہوا، جس کے بعد اسرائیلی قیادت نے فوری جوابی کارروائی کا فیصلہ کیا۔
عرب میڈیا کے مطابق رفح کے علاقے میں شدید جھڑپوں اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں، جبکہ اسرائیلی فوج کی جانب سے توپ خانے اور ٹینکوں سے شدید بمباری بھی کی گئی۔






