راولپنڈی: تھانہ صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھریلو ملازمہ کے روپ میں چوری کی وارداتیں کرنے والی دو رکنی لیڈی گینگ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ خواتین نے گھریلو ملازمہ کے طور پر ملازمت حاصل کی اور چند ہی روز میں چوری کی واردات کر کے فرار ہوگئیں۔ ملزمان سے طلائی زیورات کی فروخت سے حاصل ہونے والی 7 لاکھ 50 ہزار روپے رقم برآمد کر لی گئی۔
واقعے کا مقدمہ پانچ ماہ قبل تھانہ صدر بیرونی میں درج کیا گیا تھا، جبکہ واردات کے بعد خواتین روپوش ہو گئی تھیں۔ پولیس نے ہیومن اور ٹیکنیکل ذرائع کی مدد سے دونوں ملزماؤں کو گرفتار کیا۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کے مطابق گرفتار خواتین کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔






