وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جنگ میں شکست کے بعد بھارت پاکستان کو پراکسی وار کے ذریعے کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردی کے متعلق ٹھوس ثبوت فراہم کیے ہیں، جبکہ دوران جنگ بھاگنے والے عناصر اب بیرونی مدد کے ساتھ دوبارہ سرگرم ہو رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ دنیا بھارت اور افغانستان کا مکروہ چہرہ دیکھ رہی ہے اور پاکستان نے مذاکرات میں دہشت گردی کے تمام شواہد پیش کیے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ سیکیورٹی فورسز فتنہ پرور عناصر سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور دہشت گردوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ شکست دہشت گردوں کا مقدر ہوگی اور پاکستان کی قیادت ہر حال میں دہشت گردوں کو شکست دینے کے عزم پر قائم ہے۔ ریاست پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی تاکہ ملک میں ترقی اور خوشحالی کے لیے حالات درست رہیں۔






