کیڈٹ کالج وانا کے تمام کیڈٹس کو ریسکیو کر لیا گیا

0
571

سکیورٹی ذرائع کے مطابق وانا کیڈٹ کالج میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو محفوظ مقام پر منتقل کر لیا گیا ہے، اب تک تقریباً 350 افراد ریسکیو ہو چکے ہیں۔ کالج میں اس وقت بھی تقریباً 300 افراد موجود ہیں، اور سکیورٹی فورسز کی کارروائی حکمت عملی اور احتیاط سے جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان خوارج کی موجودگی اور کیڈٹس کی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر آپریشن احتیاط سے کیا جا رہا ہے، اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ کارروائی جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان خوارج نے کالج کے مرکزی گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی پھینکی تھی، جس سے گیٹ تباہ اور قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ پاک فوج کے جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو دہشتگردوں کو ہلاک کیا، اور پورے علاقے کو گھیر کر فیصلہ کن کلیئرنس آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ دہشتگرد کالج کی ایک ایسی عمارت میں چھپے ہوئے ہیں جو کیڈٹس کی رہائش گاہوں سے کافی دور ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا