نیشنل کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی الیکشن ، پراگریسو شان راؤ بشیر گروپ کا پلڑا بھاری

0
721

نیشنل کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے الیکشن میں پراگریسو شان راؤ بشیر گروپ کا پلڑا بھاری نظر آ رہا ہے جبکہ پانئیر سردار امجد گروپ کو اس بار بھاری شکست کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ الیکشن 16 نومبر 2025 بروز اتوار ایچ ایٹ ون شاہ عبداللطیف بھٹائی کمیونٹی سینٹر میں منعقد ہوں گے۔ انتخابی سرگرمیوں کے دوران پراگریسو شان گروپ نے اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں رہائش پذیر سوسائٹی کے تقریباً تمام ممبران سے براہِ راست رابطے اور ملاقاتیں کیں۔ ممبران نے گروپ کی مکمل حمایت اور ووٹ دینے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

ممبران نے ماضی میں سوسائٹی پر قابض گروپ کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ برسوں سے اس انتظار میں ہیں کہ انہیں ان کے پلاٹ کب ملیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابقہ مافیا گروپ نے طویل عرصہ تک جھوٹے وعدوں اور بہانوں کے ذریعے ممبران کو دھوکہ دیا، اسی لیے اب سوسائٹی کے افراد نے پانئیر گروپ کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

ممبران کے مطابق کوئی بھی شخص اس مافیا کے نمائندوں کا نام تک سننے کے لیے تیار نہیں۔ اگر سابقہ گروپ کا کوئی فرد کسی ممبر کو فون کرتا ہے تو فوری طور پر جواب دیا جاتا ہے کہ ’اتنے برسوں میں آپ نے کیا کیا ہے؟‘ اس وجہ سے پراگریسو شان گروپ کو انتخابات میں واضح سبقت حاصل ہے۔

پراگریسو شان گروپ نے اپنے معزز ممبران کو یقین دلایا ہے کہ وہ ان کے حقوق، خصوصاً پلاٹس کے حصول، کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ گروپ کی جانب سے پرزور اپیل کی گئی ہے کہ ممبران اپنے قیمتی ووٹ کے ذریعے انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا