ججز کے استعفے سیاسی ہیں، طلال چوہدری

0
369

فیصل‌آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ آئینی ترمیم پارلیمنٹ کا حق ہے اور بعض ججز کے استعفے سیاسی نوعیت کے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پارلیمنٹ کو میونسپل کارپوریشن کی طرح چلایا گیا، جبکہ آئین عوام اور پارلیمنٹ کی مرضی کے مطابق ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سوموٹو کے ذریعے حکومتوں کو گھر بھیجتی رہی، جبکہ یہ اس کا دائرہ اختیار نہیں۔ سیاسی انتقام روکنے کے لیے 27ویں آئینی ترمیم مثالی قدم ہے، اور ملکی استحکام کے لیے مزید ترامیم بھی کی جا سکتی ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اپنے آئینی اختیارات کے مطابق کام کریں گے تو منصب پر رہیں گے، بصورتِ دیگر وفاق کے پاس آئینی آپشن موجود ہے۔ طلال چودھری نے بتایا کہ پنجاب کے گیارہ حلقوں میں سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں اور امن کے ساتھ انتخاب ہونے کی امید ہے۔ انہوں نے اہلسنت، اہلحدیث اور دیوبند مکتب فکر کی حمایت کو بھی اہم قرار دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا