وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد پر رائے شماری کل ہوگی

0
388

مظفر آباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر رائے شماری کل ہوگی، جس کا باقاعدہ ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق ان کے امیدوار فیصل ممتاز راٹھور کو فارورڈ بلاک کے مزید دو اراکین کی حمایت مل گئی ہے۔

انوارالحق کابینہ کے وزیرِ تعلیم دیوان چغتائی نے بھی پیپلزپارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے فریال تالپور سے ملاقات کے بعد اس فیصلے کی تصدیق کی۔ اسی طرح وزیرِ حکومت پروفیسر تقدیس گیلانی نے بھی انوارالحق کا ساتھ چھوڑ دیا، جنہیں خواتین کی مخصوص نشست پر اسمبلی کی رکنیت ملی تھی۔ پیپلزپارٹی کو اب مجموعی طور پر 38 اراکین کی حمایت حاصل ہوچکی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم چودھری انوارالحق کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد کا بھرپور مقابلہ کریں گے، جبکہ تحریک انصاف، مسلم کانفرنس اور جموں و کشمیر پیپلزپارٹی اس معاملے میں غیرجانبدار رہیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا