فتنۂ خوارج نوجوانوں کو ورغلا کر فوج کے خلاف استعمال کرتا ہے:احسان اللہ

0
389

پشاور: دہشت گرد احسان اللہ نے اپنے بیان میں اعتراف کیا ہے کہ فتنۂ خوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو گمراہ کر کے فوج اور ریاست کے خلاف اکساتا ہے۔

احسان اللہ نے بتایا کہ اس کا نام احسان اللہ ولد عبدالجنان قوم محسود ہے۔ اس کے مطابق وہ تین سال تک دہشت گرد کمانڈرز زبدری، مشتاق، گرنیڈ اور اسلام الدین کا سہولت کار رہا اور تتور میں پولیس اسٹیشن، بکتربند گاڑی سمیت متعدد کارروائیوں میں شریک رہا۔

اپنے بیان میں خارجی احسان اللہ نے کہا کہ فتنۂ خوارج نوجوانوں کی ذہن سازی کر کے انہیں دہشت گردی میں استعمال کرتا ہے۔ اس کے مطابق یہ کمانڈر اپنے ذاتی مفادات کے لیے نوجوانوں کو بدکاری کی طرف بھی دھکیلتے ہیں۔

احسان اللہ نے انکشاف کیا کہ خوارجی کمانڈر اپنے ہی ساتھیوں کے ساتھ بداخلاقی کرتے تھے اور حقیقت میں وہ خود کافر اور مرتد ہیں۔ اس نے کہا کہ پاکستانی فوج حقیقی مسلمان ہے، اور فوج کے جوانوں کو اس نے پانچ وقت نماز پڑھتے دیکھا۔ وہ بتاتا ہے کہ اسے نماز اور کلمہ بھی فوج سے سیکھنے کا موقع ملا۔

دہشت گرد نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے پاک فوج کا ساتھ دیں۔ اس کے مطابق خود وہ اور دیگر لوگ خوارج کے باعث تباہ و برباد ہو چکے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا