اسلام آباد میں پولیس پر فائرنگ، مقابلے کے بعد تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

0
371

اسلام آباد: تھانہ کھنہ کے علاقے میں پولیس ٹیم پر مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، تاہم پولیس جوانوں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے منصوبے ناکام بنا دیے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق دو ہونڈا 125 موٹر سائیکلوں پر سوار چھ مسلح ڈاکو واردات کی نیت سے جا رہے تھے۔ پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے دوران پولیس کے دو جوانوں کو گولیاں لگیں، تاہم حفاظتی اقدامات، بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹ کی وجہ سے دونوں اہلکار محفوظ رہے۔ اس وقت پولیس معمول کی چیکنگ میں مصروف تھی۔

ترجمان کے مطابق ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے تین ملزمان زخمی ہوئے، جنہیں موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ زخمی ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس نے فرار ہونے والے ساتھی ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا