ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم کو بہترین کارکردگی کا انعام مل گیا

0
994

نئی دہلی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی تازہ ترین عالمی رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستان کے تجربہ کار بلے باز بابراعظم کو اپنی شاندار کارکردگی کا انعام ملا۔

رینکنگ کے مطابق بابراعظم ایک درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ بولرز میں ابرار احمد 11 درجے ترقی کے بعد ٹاپ 10 میں شامل ہو کر نویں نمبر پر آگئے ہیں۔ حارث رؤف 5 درجے ترقی پا کر 23ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ تاہم پاکستان کے کپتان اور بولر شاہین شاہ آفریدی کو پانچ درجے تنزلی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ 21ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ون ڈے بیٹنگ میں ڈیرل مچل نے روہیت شرما سے پہلی پوزیشن چھین لی، اور افغانستان کے ابراہیم زدران ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔ بولرز میں افغانستان کے راشد خان پہلے، انگلینڈ کے جے آرچر دوسرے اور جنوبی افریقہ کے مہاراج تیسرے نمبر پر ہیں۔

آل راونڈرز میں افغانستان کے عظمت اللہ عمر زئی پہلے، زمبابوے کے سکندر رضا دوسرے اور افغانستان کے محمد نبی تیسرے نمبر پر ہیں، اور ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما پہلے نمبر پر ہیں، اور ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔ بیٹنگ میں صاحبزادہ فرحان ایک درجے تنزلی کے بعد بارہویں نمبر پر ہیں جبکہ بولنگ میں ابرار احمد آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا